بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کابجلی کے بریک ڈائون کا نوٹس لے لیا، متعلقہ وفاقی وزیر اورسیکرٹری کو خط تحریر کرنے کا اعلان

بدھ 16 مئی 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ملک میں بجلی کے بریک ڈائون کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ بدھ کو پاور ڈویژن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن وسیم مختار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں تین ماہرین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی سسٹم میں خرابی کی وجوہات اور بجلی کی بحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور آئندہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔

کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اوایس احمد خان لغاری کو پیش کرے گی۔دوسر ی جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بریک ڈائون کا نوٹس لے لیا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فدا محمد خان نے کہا ہے کہ اس معاملے پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن اور سیکرٹری پاور ڈویژن کو خط تحریر کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بریک ڈائون کی وجوہات سامنے آنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :