Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کا فاٹا کے انضمام کے حوالے سے حکومتی موقف کو تسلیم کرنے سے انکار ،ْایوان سے واک آئو کیا

بدھ 16 مئی 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے انضمام کے حوالے سے حکومتی موقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایوان سے واک آئو کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فاٹا کے انضمام میں تاخیر ہونی چاہیے‘ اگر قیام پاکستان کے وقت اور اٹھارہویں ترمیم کے وقت انفراسٹرکچر کی تعمیر کی شرط عائد ہوتی تو یہ دونوں کام نہیں ہو سکتے تھے ،ْ فاٹا کے حوالے سے جامع بل آنا چاہیے ،ْپیپلز پارٹی کے عبدالستار بچانی نے کہا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے اطلاعات تھیں اب کہا جارہا ہے کہ انضمام کا بل نہیں آرہا۔

ہم اس سے ہٹ کر کسی آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان واک آئوٹ کرگئے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات