چین کی 5جی مارکیٹ 2026تک 180بلین ڈالر سے زائد ہو جائیگی

بدھ 16 مئی 2018 16:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) چین 5جی معیار کی تحقیق اور ترقی کا عالمی لیڈر بن رہا ہے اور توقع ہے کہ ملک کی 5جی صنعت کی مجموعی مارکیٹ 2026تک 1.15ٹریلین یوآن (180.

(جاری ہے)

5بلین ڈالر)تک پہنچ جائیگی ،جو کہ اس کی 4جی مارکیٹ سے قریباً 50فیصد زیادہ ہو گی ،یہ بات ایک مشاورتی کمپنی نے بتائی ہے ،چین کی 5جی انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں ایک قرطاس ابیض میں سی سی آئی ڈی کنسلٹنٹ نے کہا کہ چین میں 4جی کی وسیع پیمانے پر کوریج پر مرحلہ ختم ہو گیا ہے ،4جی بیس سٹیشنوں کی تعداد 3.28ملین تک پہنچ گئی ہے ،اس نے پیشنگوئی کی ہے کہ 5جی بیس سٹیشنوں کی تعداد 4جی بیس سٹیشنوں سے 1.1-105گنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :