چین اصلاحات اور کھلے پن کو مزید فروغ اور تجارتی سرمایہ کاری کے ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا ، چینی نائب صدر

چین اور امریکہ کو ایک دوسرے پر پابندی کی بجائے مزید کھلے پن کی پالیسی اپنا نی چاہیئے، امریکی نمائندوں کی چین کے نائب صدر وانگ چھی شان سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 16:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے کہا ہے کہ چین اصلاحات اور کھلے پن کو مزید فروغ دے گا اور تجارتی سرمایہ کاری کے ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا جبکہ امریکی نمائندوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے پر پابندی کی بجائے مزید کھلے پن کی پالیسی اپنا نی چاہیئے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے بیجنگ میں چین امریکہ صنعتی و تجارتی سربراہان اور سابق اعلی اہلکاروں کے مذاکرات کے دسویں دور میں شریک امریکی نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وانگ چھی شان نے کہا کہ مساوات اور باہمی مفادات پر مبنی اقتصادی و تجارتی تعلقات چین امریکہ تعلقات کی بنیاد ہیں ۔فریقین کو مفاہمت اور اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیئے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اصلاحات اور کھلے پن کو مزید فروغ دے گا اور تجارتی سرمایہ کاری کے ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا ۔امریکی نمائندوں نے کہا کہ امریکی صنعتی و تجارتی حلقے دونوں ملکوں کے تبادلوں اور رابطوں کو مزید فروغ دیں گے اور بات چیت کے ذریعے مشترکہ مفادات کے مطابق حل کی تلاش کریں گے ۔چین امریکہ صنعتی و تجارتی سربراہان اورسابق اعلی اہلکاروں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے پر پابندی کی بجائے مزید کھلے پن کی پالیسی اپنا نی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :