بالی وڈ کی جان، 2 مقبول ترین خان 24سال بعد پھر ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

بدھ 16 مئی 2018 16:20

بالی وڈ کی جان، 2 مقبول ترین خان 24سال بعد پھر ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) اگرچہ بولی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم طویل عرصے وہ ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔لیکن اطلاعات ہیں کہ عامر خان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سلمان خان ان کے ساتھ آنے والی فلم میں کام کریں۔

(جاری ہے)

مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ آنے والی میگا بجٹ فلم ’مہابھارت‘ میں ان کے ساتھ پہلی بار دپیکا پڈوکون، دوسری بار امیتابھ بچن اور دوسری بار سلمان خان کام کریں۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال اس فلم کی پروڈکشن کمپنی، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان اور عامر خان کے انتہائی قریبی فلم ساز نے بتایا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ دبنگ ہیرو ’مہا بھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار ادا کریں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی ’بھارت‘ کے نام سے ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، لیکن ان کی فلم کی کہانی ’ہندو مذہب‘ کے گرد نہیں گھومتی۔