سلمان خان کی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 16 مئی 2018 16:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے کیوں کہ فلم میں سلمان خان کی انٹری نے مداحوں کی دلچسپی کو بڑھا دیا ہے جب کہ سلو میاں نے چند روز قبل ٹریلر جلد ہی ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا روپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن تھرل فلم ’ریس تھری‘ کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد جاری کیا گیا جس کے ابتداء میں ہی سلمان خان کو بلند و بالا عمارت پر کھڑا دکھایا گیا ہے جس میں سلو میاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ’زندگی کی ریس کسی کی زندگی لے کر ہی ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :