پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں ‘خوشبو

بدھ 16 مئی 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں تاہم ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ مزا اسٹیج ڈراموں میں کام کر کے آیا ہے کیونکہ اسٹیج پر لائیو پر فارمنس ہوتی ہے اور لائیو پرفارمنس کارسپانس موقع پر ہی مل جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈراموں میں رقص ہونا چاہئے لیکن وہ فحش رقص کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :