پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ہائی بلڈپریشرہائپر ٹینشن‘‘بلند فشار خون کاعالمی دن( آج) منایا جائیگا

بدھ 16 مئی 2018 16:20

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں’’ہائی بلڈپریشرہائپر ٹینشن‘‘بلند فشار خون کاعالمی دن( آج)17 مئی بروزجمعرات کو منایا جائے گا اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت،انٹرنیشنل ہائپر ٹینشن ایسوسی ایشن ،حکومت پاکستان،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، محکمہ صحت حکومت پنجاب ،اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام احمدیارسمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس ،سیمینارز ، کانفرنسزا وردیگر پروگرامز انعقاد پذیر ہونگے جس سے پروفیسر ز ، ڈاکٹر ز اور مقررین خطاب کریں گے ۔