آل کراچی غلام محمد رمضان المبارک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہوگا

بدھ 16 مئی 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام "آل کراچی غلام محمد رمضان المبارک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز یکم رمضان المبارک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر ہوگا اس ایونٹ میں شہر کراچی کی معروف32ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح غلام محمد کے پوتے محمد مرسلین کرینگے ۔ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ کالونی یوتھ اور کھو کھرآپارنیشنل کے مابین کھیلا جائیگا اس ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ضمیر السلام جبکہ سرپرست امیر محمد خان ہونگے ۔ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں آرگنائزر ریحان بابو سے موبائل نمبر 03012907349پر رابطہ کریں۔