فرسٹ سینئر سول جج کا اچانک سول اسپتال کادورہ متعدد ڈاکٹر ز اورعملہ غیر حاضر

بدھ 16 مئی 2018 16:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) فرسٹ سینئر سول جج کا اچانک سول اسپتال کادورہ متعدد ڈاکٹر ز اورعملہ غیر حاضر ای این ٹی بلاک ویران ایم سی ایچ سینٹر میں صرف نائب قاصد موجود قبضے کانوٹس ایس ایچ او طلب تفصیلات کے مطابق فرسٹ سینئر سول جج وجڈیشل مجسٹریٹ عبدالباقی بھٹو نے گذشتہ روز اچانک سول اسپتال کادورہ کیاتو سول سرجن سمیت متعدد وعملہ غیر حاضر پایاگیا صرف پانچ ڈاکٹرز موجود تھے جس پر جج نے ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر صادق لاشاری پر سخت برہمی کا اظہارکیا جج نے اسپتال کے مختلف وارڈزکا بھی معائنہ کیا جہاں ڈاکٹر ز موجود نہ تھے جج اسپتال کا مسٹ رول بھی اپنے ساتھ لے گئے بعدازاں ای این ٹی بلاک کابھی دورہ کیا جہاں صرف کلرک موجودتھے علاوہ ازیں فرسٹ سینئر سول جج نے ڈی سی چوک پرواقع بینظیر ایم سی ایچ سینٹر کابھی دورہ کیا جہاں صرف نائب قاصد موجود تھا سینٹر میں کاریں دیکھ کر جج نے نائب قاصد سے بازپرس کی تو بتایا گیاکہ یہاں قبضہ کیاگیاہے جس پر جج نے قبضہ ختم کرانے کے لیے حدود کی پولیس کو طلب کیاہے جج کے دورے کے موقع پر اسپتال اور ایم سی ایچ سینٹر میں کھلبلی مچ گئی ۔

متعلقہ عنوان :