امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے امریکہ ،اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی

بدھ 16 مئی 2018 16:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے امریکہ ،اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے علامہ مقصود ڈومکی ،حسن رضا غدیری ،علامہ سیف علی ڈومکی ،اللہ بخش سجادی ،محمد اویس جکھرانی ،فرزند علی لغاری اوردیگرکی قیادت میں امریکہ اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی جس میں مجلس وحدت المسلیمن ،اصغریہ آرگنائزیشن اوردیگر تنظیموں اور کارکنان نے شرکت مظاہرین نے شہرکے راستوں پر مارچ کیااورنعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوراتحادیوں کے ہاتھوںشام ،یمن اورافغانستان میں بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پاکستان کودی جانے والی امریکی دھمکی قابل مذمت ہے نہتے کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کے مظالم کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے مسلم امہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔