Live Updates

جیکب آباد :پی ٹی آئی رہنماء نے جیل کے قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا

بدھ 16 مئی 2018 16:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) پی ٹی آئی رہنماء نے جیل کے قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا سابق ضلع ناظمہ نے 100مستحقین میں آٹے کے بیگ تقسیم کیے غریبوں کی خدمت عبادت ہے ان کی دعاسے دل باغ باغ ہوجاتاہے :بیگم سعیدہ سومرو ،ملیحہ سومروتفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظمہ جیکب آباد بیگم سعیدہ احمد میاں سومرواور تحریک انصاف کی رہنماء ملیحہ سومرونے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد کا دورہ کرکے ہر بیرک میں جاکر قیدیوں میں کھانہ تقسیم کیا قیدیوں نے ملیحہ سومروکو واٹر ڈسپنسر دینے کی اپیل کی جو انہوںنے قیدیوں کو جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈپٹی جیل سپریڈنٹ محمد ایوب ملک ،ارشاد احمد کلہوڑو ،عزیز چنہ بھی موجودتھے جیل کے قیدیوں میں بریانی کی 8دیگیں تقسیم کی گئیں بعدازاں بیگم سعیدہ احمد میاں سومرو اورملیحہ سومرونے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول علی شیر آفریدی میں اے ڈی سی کالونی کے 100سے زائد مستحقین میں 10کلو آٹے کے بیگ تقسیم کیے جس پر مستحقین نے انہیں دعائیں دیں اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بیگم سعیدہ احمد میاںسومرو اور ملیحہ سومرونے کہاکہ ہمارے خاندان نے شہریوں کی خدمت کی ہے اور غریبوں کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ان کی جب دعاملتی ہے تو دل باغ باغ ہوجاتاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات