گڑھی یاسین میں پولیس مقابلہ 3 ڈاکو مارے گئے،ایک زخمی، 5 گرفتار اسلحہ برآمد

بدھ 16 مئی 2018 16:20

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) شکار پورکے علاقے گڑھی یاسین تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں 3ڈاکوہلاک، ایک زخمی جبکہ 5کوگرفتارکرلیاگیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں سالارومعرفانی میں مجرموں کی موجودگی کے اطلاع پرپولیس پہنچی تو ڈاکوں نے دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی دوبدو مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور مسعود احمد بنگش ضلع کی پولیس نفری لے کے بروقت پہنچ گئے ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو ابراھیم، علی حیدر، قمن ولد بنگل معرفانی مارے گئے جبکہ علی گوھر ولد اول معرفانی زخمی، 5 افراد گرفتار 1 کلاشنکوف 1 سنگل بیرل اور 2 ڈبل بیرل بندوق برآمد۔

ایس ایس پی شکارپور مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن کا کرمنل ریکارڈ دوسرے اضلاع سے بھی طلب کر لیا ہے جب کے پکڑے جانے والے افراد کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔