روٹری کلب کراچی گیٹ وے اور روٹری ایسٹ کی مشترکہ جوائنٹ میٹنگ کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) روٹری کلب کراچی گیٹ وے اور روٹری کلب ایسٹ کی مشترکہ جوائنٹ میٹنگ کا کراچی کے مقامی ہوٹل میں انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی النور پیٹرولیم لمٹیڈ کے MDمرزا شکیل بیگ اور معروف جرنلسٹ و کالم نگار زیبسٹ یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے لیکچرار مقتدا منصور تھے اس موقع پر روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے صدر امجد حسن صدیقی ،فاروق ڈیڈھی کے علاوہ بڑی تعداد میں روٹرین اور روٹری کلب ایسٹ کے ممبران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کی موجودہ اور آئندہ کے سیاسی و معاشی صورتحال ملکی و بین الاقوامی تجارتی سمجھوتوں پرتفصیل سے روشنی ڈلی اس موقع پر مقررین نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے بارے میں قوم کی بے چینی پائی جاتی ہے کہ ملک کا آئندہ سیاسی پس منظر کیا ہوگا اور عام انتخابات وقت پر ہونگے یا نہیں لہذا عوامی بے چینی کے خاتمے کے لئے سیاسی جماعتیں اور ادارے باہمی اتفاق کے ذریعے لائحہ عمل مرتب کریں مقررین نے کہاکہ سی پیک سے متعلق شرکاء کے مختلف سوالات کے جواب دیئے اس موقع پرمہمان خصوصی مرزا شکیل بیگ اور مقتدا منصور نے روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی فلاحی و رفاحی کاموں کو سراہا اور روٹرین کی کاوشوں کی تعریف کی جوائنٹ میٹنگ میں روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے صدر امجد حسن صدیقی نے مہمانوں کو روٹری کلب کی جانب سے انجام دیئے گئے متعدد پروجیکٹ پر تفصیلی سے آگاہ کیا ۔