بھارت میں کشتی الٹنے سی40 افراد لاپتہ

بدھ 16 مئی 2018 16:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کشتی ڈوبنے کے ایک واقعے میں کم از کم40افراد لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کشتی دریائے گوداوری میں منگل کی شب الٹی، جس کے بعد سے اس کے کئی مسافر لاپتہ ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کشتی پر تقریباً 50 افراد سوار تھے اور یہ ہوا کے تیز جھکڑوں کے سبب حادثے کا شکار ہوئی۔ اس وقت ریکسیو کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں بھارتی بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :