سعودی عرب ، آب زم زم میں ملاوٹ کے انکشافات

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ سے آب زم زم میں ملاوٹ کے انکشافات پر جواب طلب کر لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 16 مئی 2018 15:45

مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ سے آب زم زم میں ملاوٹ کے انکشافات پر جواب طلب کر لیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ٹیلیفون کرکے دریافت کیا کہ ”کیا آپ لوگ آب زمزم میں کوئی اور چیز شامل کررہے ہیں؟ اسکا ذائقہ بدلا بدلا لگ رہا ہے۔

اس کے علاوہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو مزید کہا ہے کہ آب زم زم کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور اسکی حفاظت کے عمل کو بہتر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ٹیلیفون کے بعد مکہ مکرمہ میں سالانہ ابلاغی ملاقات کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ آب زمزم سبیل کے حوالے سے نیا منصوبہ نافذ کیا جائیگا ۔

انہوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی انتظام کر لیا جائے گا کہ آب زم زم ہر ایک کی دسترس میں ہو اور اصلی حالت میں ہو ۔ انکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ آب زم زم کے لیے علامتی قیمت متعین کر دی جائے گی جس کے بعد سے وہ اپنی علامتی قیمت میں ہی میسر ہو گا ۔ ملاوٹ سے پاک آب زم زم کی ترسیل اور بلیک مارکیٹ سے اسے محفوظ کرنے کے لیے نیا نظام نافذ کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ آب زم زم کین کے مختلف سائز اور حجم میں دستیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :