رمضان المبارک سیکیورٹی/ٹریفک اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس،
مختلف تجاویز پر غور کراچی پولیس کو350نئی موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان،جرائم سے متاثرہ علاقوں میں مخصوص مقامات پر ڈپلائمنٹ پوائنٹس بنائے جائیں،آئی جی سندھ
بدھ 16 مئی 2018 16:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ماکیٹ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیکر انکی تجاویز اور مشاورت کے تحت نشاندہی کئے جانیوالے پوائنٹس پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ تمام مرکزی ودیگر شاپنگ سینٹرز بچت بازاروں سپر اسٹورز فروٹ/ سبزی منڈی سمیت تمام صنعتی زونز لین دین وکاروباری مراکز پر بھی نمایاں پولیس ڈپلائمنٹ کے علاوہ پکٹنگ ،اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور ناکہ بندی جیسے اقدامات کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے ۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ کرائم انالیسز کے تحت مختلف نوعیت اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ علاقوں میں مخصوص پوائنٹس بناکر افطاری سے قبل اور نماز تروایح کے بعد تک پکٹنگ، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے ۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے 350 نئی موٹرسائیکلیں کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر دینے کا بھی اعلان کیا۔اجلاس کے دوران انہوں نے حیدرآباد، شہید بینظیرآباد،سکھر،میرپورخاص اور لاڑکانہ پولیس رینج کے ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ نیشنل ہائی وے سمیت دیگر تمام ہائی ویز پر سفر کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس گشت، پکٹنگ اور ناکہ بندی کے تحت کڑی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو مزید ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے ۔اجلاس کے اختتام پر انہوں نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات دیں کہ سیکیورٹی فرائض پر مامور تمام افسران اور جوانوں کی سحری اور افطاری کے جملہ انتظامات کو انکے ڈیوٹی پوائنٹس پر ہی یقینی بنایا جائے تاہم اس حوالے سے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو بھی ناصرف ممکن بنایا جائے بلکہ اس سلسلے میں تعینات اہلکاروں کو بریفنگ بھی دی جائے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.