صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے پالیسی برائے انسانی حقوق 2018پیش کردی
انسانی حقوق کی پالیسی 2018 صوبہ بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کوبرقرار رکھنے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہوگا پنجاب حکومت نے انسانی حقوق و اقلیتی امور کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا ہے ‘صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو
بدھ 16 مئی 2018 16:03
(جاری ہے)
سیمینار کا اہتمام محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور نے ایک نجی ہوٹل میں کیا تھا۔ سیمینار میں اقلیتی ایم پی ایز،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور عاصم اقبال، پی اینڈ ڈی،سوشل ویلفیئر ، خواتین، قانون، صحت، سی اینڈ ڈبلیو، سکول ایجوکیشن، کھیل کے محکموں کے نمائندگان موجود تھے ۔
سیکرٹری عاصم اقبال نے تمام شرکاء کو پنجاب کی حکومت کی جانب سے نئے منظور شدہ انسانی حقوق کی پالیسی کے بارے میں تفصیل اور نو منظور شدہ پالیسی کے لئے عملدرآمد کے حوالے سے فریم ورک سے آگاہ کیا۔ تمام مقررین نے پنجاب حکومت کی جانب سے انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے معاملات کے حوالے سے کیئے جانیوالے اقدامات کو سراہا اور انسانی حقوق کی پالیسی برائے 2018 میںبچوں ، خواتین، اقلیتوں، سینئر شہریوں، خواجہ سراء،، سول سوسائٹی،خبر تک رسائی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق کے حوالے سے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے پالیسی متعارف کرانے کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انسانی حقوق کی پالیسی 2018 صوبہ بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کوبرقرار رکھنے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر صوبہ پنجاب کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کرے گی اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور تمام متعلقہ اداروں کا معاون ثابت ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے نمائندگان کو کامیاب سیمینار منعقد کرنے پرصوبائی وزیر کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.