اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 26 فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش ، 35کو نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 16 مئی 2018 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 26 فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش اور 35کو نوٹس جاری کئے ۔ جبکہ فو ڈ ٹیموں نے صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر غوری ٹاون میں بابو جی ریسٹورنٹ اور ہمک میں ایک غیرقانونی فوڈ فیکٹری سیل کردی ہے ۔

بدھ کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو 26نوٹس جاری کئے۔

(جاری ہے)

ناقص کیچ اپ اور گندے برتن ضبط کر کے کارروائی کی ہے۔

صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت قوانین کی خلاف روز ی پر دو ہوٹل اور ایک فوڈ فیکٹری مکمل طور پر سیل کردی ہے ۔ جبکہ ایک ہوٹل جزوی طور پر سیل کیاہے ۔ ٹیموں نے کل 109فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔ حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔

چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے دس نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی سات انسپکشنز کیںاور ادویات کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجے ہیں ۔ انھوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :