وفاقہ دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کردیں،

خلاف ورزی پر سحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا، دکانداروں کو نرخنامے فراہم

بدھ 16 مئی 2018 16:02

وفاقہ دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران اشیاء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقرر کردی ہیں جس کی خلاف ورزی پر سحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا ۔ نرخنامے دکانداروں کو عمل درآمد کے لئے فراہم کردیئے ہیں جو بھی زیادہ ریٹ پر فروخت کرتے پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل لائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد نے پرائس چیکنگ کے لئے مجسٹریٹس پر مشتمل پرائس چیکنگ ٹیموں کو فعال کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اشیا ء خوردونوش کی مقررہ سے زائد نرخوں کو روکا جائے اور گراں فوشوں کے خلاف موقع پر کارروائی کی جائے۔ پرائس چیکنگ ٹیمیں ماہ رمضان المبارک میں روزانہ پرائس چیکنگ کریں گی اور گراں فروشی کے خلاف موقع پر کاروائی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزی فروٹ کے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ مقرر کئے جار ہے ہیں ً۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقر ر کیں ۔ آٹا 20کلو تھیلہ 720روپے ، دال چنا فی کلو105روپے فی کلو، دال مونگ موٹی 105روپے فی کلو، چاول کائنات 145روپے فی کلو، چاول سیلہ 148روپے فی کلو، دال مونگ باریک نوے روپے فی کلو، دال مسور موٹی پچاسی روپے فی کلو، دال مسور باریک 72روپے فی کلو، دال ماش کرم ایک سو دس روپے فی کلو، بیسن 120روپے فی کلو، چاول سپر کرنال ایک سو بائیس روپے فی کلو، چاول سپر کرنل ایک سو دس روپے فی کلو ، چاول ٹوٹا 75روپے فی کلو، چاول اری ،پچاس روپے فی کلورمقرر کردی گئی ہے ۔

سموسہ ایک درجن 156روپے ، پکوڑا 180روپے فی کلو، جلیبی 180روپے فی کلو، دودھ 90 روپے فی کلو، دہی ایک 100 روپے فی کلو، شہر میں مٹن 800روپے فی کلو، بیف ہڈی والا 330روپے فی کلو، بیف بغیر ہڈی 450روپے فی کلو جبکہ دیہی علاقوں میں مٹن 760روپے، بیف ہڈی والا 310روپے فی کلو، بیف بغیر ہڈی 430روپے فی کلو ریٹ مقرر کردیئے ہیں جو بھی مقررہ ریٹس سے زائد پر اشیاء فروخت کرتے پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :