وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے ملاقات،

سیاسی صورتحال پر گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 15:46

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف سے ملاقات،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف، پارٹی کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملاقات کی تھی اور انہیں قومی سلامتی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔