اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ،ْ

صدر نیشنل بینک کے اکائونٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں ،ْنیب پراسیکیوٹر اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فائونڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش

بدھ 16 مئی 2018 15:46

اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ صدر نیشنل بینک کے اکائونٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ محمد عظیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فائونڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر سات اکائونٹ کھولے، سعیداحمد نے عدالت کو بتانا ہے کہ وہ اکائونٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے، کچھ اکائونٹ ان کے اپنے نام پر ہیں تاہم ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں کہ وہ اکائونٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکائونٹس میں موجود ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔ اسحاق ڈار علاج کیلئے بیرون ملک ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔