رمضان المبارک ،ْ ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ایک ہزار سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی

مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں ،ْ حکام

بدھ 16 مئی 2018 15:46

رمضان المبارک ،ْ ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ایک ہزار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک کے پیش نظر ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ایک ہزار سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی کے رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے بعد مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

تمام یوٹیلی اسٹورز پر فی کلو چینی 51 روپے میں دستیاب ہے ،ْ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 56 روپے فی کلو ہے، دال چنا پر 25 روپے سبسڈی دی گئی ہے جس کے بعد یہ 120 کے بجائے 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔اسی طرح دال مونگ 90، دال ماش 105، دال مسور 80 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ،ْ مارکیٹ میں ان دالوں کی بالترتیب قیمت 115، 140 اور 115 ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر سفید چنے 140، بیسن 120، کھجور (آدھا کلو) 75 روپے فی پیکٹ، سپر باسمتی چاول 110 روپے فی کلو، سیلا چاول 115 روپے، ٹوٹا چاول 63 روپے فی کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

چائے (950 گرام لپٹن) مارکیٹ میں 840 روپے فی پیکٹ میں دستیاب ہے جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اس پر 84 روپے سبسڈی دی گئی ہے جس کے بعد 950 گرام لپٹن کا پیکٹ 756 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ٹپال چائے کا 950 گرام کا پیکٹ 761 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جس پر 79 روپے سبسڈی دی گئی ہے۔مصالحہ جات کی قیمتوں پر 10 فیصد، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 80 روپے، مختلف برانڈز کے گھی پر 15 روپے اور مختلف برانڈز کے کوکنگ ا?ئل پر 10 روپے فی لیٹر تک کی خصوصی بچت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :