بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ میں تاخیر کا امکان

بدھ 16 مئی 2018 15:37

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں رواں سال عام انتخابات کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر کرکٹ لیگ میں تاخیر کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ طے شدہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر میں شروع ہونا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کے ممبر سیکرٹری اسماعیل حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے ہمارے لئے لیگ میں شریک سات ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنا چیلنجنگ ہو گا، کئی ٹیموں کے مالک بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اسلئے ہم لیگ کے جنوری میں انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔

لیگ میں تاخیر سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا انٹرنیشنل شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو گا، زمبابوین ٹیم نے جنوری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے لیکن لیگ کی وجہ سے یہ سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہو سکے گی۔