ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی

ایف آئی اے کی جانب سے گواہ پیش نہ کیے جاسکے ،عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار

بدھ 16 مئی 2018 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کی26مقدمات سے متعلق سماعت عدالت نے ایف آئی اے کو 20جون تک گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کر دی۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے 26مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے گواہ پیش نہ کیے جاسکے جس کے باعث عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہارکیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے کو 20جون تک گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی واضع رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پرفرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہیجبکہ کیس میں یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان شامل ہیں ۔دیگر ملزمان میں طارق اقبال پوری، عبدالکریم داود پوتا، محمد زبیر، عدنان زمان شامل ہیں ۔مقدمہ میں 10سے زائد ملزمان اشتہاری ہیں ۔ اشتہاری ملزمان میں نعمان احمد، فرحان جنیجو، میاں محمد طارق، اختر محمود، مہر ہارون رشید، سمیت، اللہ داد اور عابداللہ شامل ہیں۔