کمشنر کراچی کے صحافیوں کے ساتھ ہتک آمیز رویئے کے خلاف صحافیوں کاسندھ اسمبلی پریس گیلری میں پرامن احتجاج اور علامتی واک آئوٹ
اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کا صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسمبلی کارروائی کا علامتی واک آئوٹ کیا، گلی گلی میں شور ہے پپو پارٹی چور ہے کے نعرے لگائے
بدھ 16 مئی 2018 15:28
(جاری ہے)
سندھ حکومت نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کے پرامن احتجاج کا ایک ہفتے سے کوئی نوٹس نہیں لیا جس کی میڈیا نمائندوں نے مزمت کی۔
ایم کیوایم کے محمد حسین اور جمال احمد نے احتجاج کے دوران صحافیوں سے پریس گیلری میں ملاقات کی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا محمد حسین نے کہاکہ ہم اس معاملے کو ایوان میں اٹھاینگے اور تمام اپوزیشن جماعتیں صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔صوبائی وزیر منظور وسان نے ایوان میں کہا کہ صحافیوں کے احتجاج سے متعلق وزیراعلی سندھ سے بات کی ہے امید ہے وزیراعلی انکے احتجاج کا نوٹس لینگے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے صوبائی وزیر منظور وسان کے ریمارکس پر احتجاج کیا اور منظور وسان کو نشست پر بیٹھنے پر مجبور کردیا اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے گلی گلی میں شور ہے پپو پارٹی چور ہے کے نعرے لگائے۔ بعدازاں اپوزیشن جماعتوں ایم کیوایم، فنشکنل لیگ، پی ایس پی، پی ٹی آئی اور نواز لیگ کے اراکین اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوئے اور انہوں نے بھی کمشنر کراچی کے روئیے کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ اپوزیشن اراکین نے صحافیوں کے ساتھ کمشنر کراچی کے خلاف نعرے بھی لگائے اور کہا کہ وہ اس معاملے پر ایوان میں بھی آواز بلند کرینگے صحافیوں نے پرامن احتجاج میں شریک ہونے اور اظہار یکجہتی کرنے پر اپوزیشن جماعتوں سے تشکر کا اظہار کیا۔ سندھ اسمبلی پریس گیلری کمیٹی نے حکومتی بے حسی پر صوبائی وزرا کی سندھ اسمبلی میں تقاریر کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.