شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس مسلسل 16ویں دن بھی معطل رہی

بدھ 16 مئی 2018 15:11

ْسرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاںمیں بدھ کو مسلسل 16ویں دن بھی انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا کہ براڈ بینڈ اور موبائیل انٹرنیٹ سروس پلوامہ میں 30اپریل کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قعل عام کے بعد سے بند ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ علاقے میں یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ انٹرنیٹ پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے جنگل میں بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیاگیا ہے ۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے کوئل شکر گڑھ کے جنگلات میں بھارتی فوج کی 42راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں پر حملہ کیا ۔ دریں اثناء کشمیر یونیورسٹی سرینگر میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار سے اس کی سروس رائفل چھین لی ۔ اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے یونیورسٹی کے رومی گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار سے اسکی رائفل چھین لی ۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔