ساہیوال، سپیشل جج انسداد رشوت ستانی نے شہید اے ایس آئی کی بیوہ کی امدادی رقم کے خرد برد کے مقدمہ میںریٹائرڈ ڈی ایس پی اور سپر ٹنڈنٹ ڈی پی او آفس کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی

بدھ 16 مئی 2018 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی پولیس جمیل احمد چو ہدری نے شہید اے ایس آئی کی بیوہ کی دس لاکھ رو پے کی امدادی رقم کے خرد برد کے مقدمہ میں ریٹائرڈ ڈی ا یس پی لیگل چو ہدری عبد الغفور اور سپر ٹنڈنٹ ڈی پی او آفس شفیق احمد کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی ۔جس کے بعد دونوں ملزم عدالت سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال داکٹر عاطف اکرام کی رپورٹ پر 19جون 2017کو پو لیس کے شہید اے ایس آئی مظہر کی بیوہ کے دس لاکھ روپے کے امدادی چیک کی رقم ملزموں نے 5 جو لائی 2012کو دینے کی بجائے خود ہڑپ کر لی تھی جس پر انکوائری کے بعد مقدمہ 409ت پ اور 5.2/47پی سی اے درج کر لیا تھا ۔ملزموں نے عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کرائی جسے عدالت نے منسوخ کر دیا تو ملزم انٹی کر پشن پولیس ساہیوال کے آفیسروں کی موجودگی میں فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :