ساہیوال، سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ نے طالب علم ذین طاہر کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی در خواست مسترد کر دی

بدھ 16 مئی 2018 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے دسویں جماعت کے طالب علم ذین طاہر کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار ملزم فخر عباس کی ضمانت کی در خواست مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

8مئی 2014کو قاری کالونی اوکاڑہ سے دسویں جماعت کے طالب علم زین طاہر کو اغواء کر کے ملزموں نے تاوان کا مطالبہ کیا اور 5لاکھ تاوان کی ادائیگی کی بعد رہائی ہوئی۔پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ 365/Aت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا تھا اور طالب علم کو بازیاب کرا لیا گیا۔