اوپن یونیورسٹی میں’’استقبال رمضان‘‘سیمینار اورنعتیہ مشاعرہ
یونیورسٹی تعلیمات مصطفیٰ ؐکے فروغ کیلئے ایک جامع پرگرام پر عمل پیرا ہے ،ْ ڈاکٹر شاہد صدیقی رمضان قرآن کا مہینہ ہے ،ْ سخاوت ،ْ ذکر ،ْ صبر و استقامت اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے ،ْ ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم
بدھ 16 مئی 2018 15:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ وہ عظیم الشان ماہ مبارک ہے جس میں عبادت کا کم از کم درجہ 70گنا اور زیادہ کی تو کوئی حد مقرر نہیں ُ یہ برکتوں ،ْ رحمتوں ،ْ فضیلتوں ،ْ سعادتوں اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے ،ْ اس مقدس مہینے کی فضلیت و برکات سے طلبہ کو آگاہ کرنے کے لئیاس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سیمینار کے دوسرے مرحلے نعتیہ مشاعرہ کے حوالے سے کہا کہ نعت کہنا ،ْ پڑھنا اور سننا ایک مقدس عبادت ہی،ْ جہاں آپؐ کا ذکر ہو وہاں کے حاضرین محفل کے لئے الله کی جانب سے برکتیں اور نعمتیں برستی ہیں۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف عربی کے سینئر استاد ،ْڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم سیمینار کے کلیدی مقرر تھے۔پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے ،ْ سخاوت ،ْ ذکر ،ْ صبر و استقامت اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان ذکر کا مہینہ ہے اور الله کے ذکر کے مختلف اقسام ہیں جن میں نماز ،ْ تلاوت قرآن مجید ،ْ تسبیحات سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو مومن جنتا ذکر کرے گا اسی مقدار میں اُن پر رحمتیں نازل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان صبر و استقامت اور سخاوت کا مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صبر کا مفہوم سچ پر ڈٹ جانا ہے اور الله پاک نے سچ بات پر ڈٹ جانے والوں کو صابریں میں شامل کیا ہے۔ڈاکٹر حبیب الرحمن عاصم نے کہا کہ دسترخوان بچانا سخاوت کا ایک انداز ضرور ہے لیکن اصل سخاوت یہ ہے کہ الله نے آپ کوجن چیز وںسے نوازا ہے آپ اُن کو لوگوں میں تقسیم کرو۔ انہوں نے کہا کہ رمضان درحقیقت قرآن مجید کا تعارف ہی،ْ اس لئے سب سے زیادہ جس چیز کا اہتمام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے شب و روز قرآن کی صحبت و معیت میں بسر ہوں۔ قرآن کو اس طرح پڑھا جائے کہ نہ صرف ہمارے اندر جذب ہوجائے بلکہ اس کے ساتھ قلب و روح کا تعلق گہرا ہوجائے اور دل و دماغ و جسم سب تلاوت کے کام میں شریک ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کتاب محبت ہے اور یہ کتاب ایک بھر پور علم اور زندگی گزارنے کی بہترین گائیڈ ہے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ جن اقوا م نے قرآن سے رابطہ جوڑ کے رکھا ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں انہیں ترقی ملی ہے اور جو اس مقدس کتاب کو چھوڑ چکے ہیں وہ اقوام زوال پذیر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید الله کے الفاظ کا مجموعہ ہے ،ْ ہماری زبانوں سے ان الفاظ کا ادا ہونا سب سے بڑی سعادت ہے۔تقریب کے دوران سیرت سٹڈیز کے ریسرچ جرنل کے دوسرے شمارے کی تقریب رونمائی بھی کرائی گئی۔تقریب سے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین ،ْ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ،ْ شعبہ سیرٹ سٹڈیز کے چئیرمین ،ْ معین الدین ہاشمی نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔سیمینار کے دوسرے حصے میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہواجس کی صدارت افتخار عارف نے کی۔ شعراء میں احسان اکبر ،ْ توسیف تبسم ،ْ حسن عباس رضا ،ْ اختر رضا سلیمی ،ْ محبوب ظفر ،ْ علی ارمان ،ْ ارشد محمود ناشاد اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.