عوام کو بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے ،وزیر اعلیٰ بلو چستان

بدھ 16 مئی 2018 15:00

عوام کو بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت موثر اقدامات ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو سے شاہ مصر کی قیادت میں پنجگور کے ایک وفد نے ملاقات کی اور علاقے کو درپیش مسائل ومشکلات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کو بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جن کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے ۔وفد نے وزیر اعلیٰ کو پنجگورآنے کی دعوت دی جسے وزیراعلیٰ نے قبول کرتے ہوئے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد پنجگور کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :