صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے میں تمام سیکورٹی فورسز کا کردار اہم ہے،

فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کر علاقے اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا ہے، دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام میں لیویز فورس نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

بدھ 16 مئی 2018 15:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہاہے کہ لیویز فورس طاقتور محب وطن اور مضبوط فورس ہے دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام میں لیویز فورس نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے صوبے میں امن عامہ برقرار رکھنے میں تمام سیکورٹی فورسز کا کردار اہم ہے فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کر علاقے اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسٹ ہاؤس پشین میں منعقدہ لیویز دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیویز بلوچستان طارق الرحمن بلوچ ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے بھی شرکاء سے خطاب کیا کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سے جرائم کے خاتمہ میں لیویز فورس کے ساتھ ساتھ میڈیا کا کردار بھی اہم ہے عموماً فورسز میڈیا کی نشاندہی پر کارروائیاں کرتی ہیں لیویز فورس کی بہترین کارکردگی پر فخر کرتے ہیں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے لیویز فورس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جلد صوبے کے مختلف اضلاع میں لیویز اہلکاروں کو ترقی دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز میں کوئیک رسپانس فورس کا قیام اور مقصد متعلقہ ڈسٹرکٹ کے لیویز کو مزید مضبوط اور طاقتور بنانا ہے لیویز اہلکاران اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی ہر گز نہ برتے علاقے کو گھر سمجھ کر انکی حفاظت کرنی چاہئے آخر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈی جی لیویز اور ڈپٹی کمشنر نے بہتر ین کارکردگی پر رسالدار میجرز،رسالدار وں اور لیویز اہلکاروں میں تعریفی اسناد جبکہ شہداء لیویز کے لواحقین میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :