Live Updates

بڑے میاں صاحب نے اسٹیبلشمنٹ کا گریبان پکڑا ہوا ہے اور چھوٹے میاں صاحب نے پاؤں

ن لیگ کے اندر کیا صورتحال چل رہی ہے؟ کیا شہباز شریف نے بڑے بھائی کے مقابلے پر آںے کا فیصلہ کر لیا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 مئی 2018 14:47

بڑے میاں صاحب نے اسٹیبلشمنٹ کا گریبان پکڑا ہوا ہے اور چھوٹے میاں صاحب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عامر متین نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب انتشار کا شکار ہو چکی ہے ، مسلم لیگ ن کی حالت اب یہ ہے کہ یہ اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ چکی ہے ، بڑے بھائی نے اسٹیبلشمنٹ کا گریبان پکڑا ہوا ہے اور چھوٹے بھائی نے اسٹیبلشمنٹ کے پاﺅں پکڑے ہوئے ہیں۔ بڑا بھائی کہہ رہا ہےکہمجھے چھوڑ دو ورنہ میں بہت بہت کچھ بتاﺅں گا ، میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں ، اگر مجھے این آر او نہیں دیا گیا تو میں بہت کچھ بتا دوں گا۔

چھوٹا بھائی کچھ اور کہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف پہلے پنجاب میں رہتے تھے اور اب وہ اپنے بھائی کے مقابلے میں سندھ میں، کراچی میں اور کے پی کے میں جلسے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑا بھائی خلائی مخلوق کی بات کرتا ہے ، چھوٹے سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں کہ کون سی خلائی مخلوق۔ یہاں کوئی نہیں ہے۔ تو یہ کوئی گڈ کاپ ، بیڈ کاپ نہیں ہو رہا بلکہ اصل میں لڑائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا وزیر اعظم ہے اور ایک پُرانا وزیر اعظم ہے۔ پرانے وزیر اعظم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ نواز شریف نے جو کچھ بھی کہا وہ غلط ہے ، ان کو ایسا نہیں کہنا چاہئیے تھا،نئے وزیر اعظم جب فوجیوں کے سامنے بیٹھتے ہیں تو کچھ نہیں بولتے ، نہ وہ بولتے ہیں، نہ وزیر دافع بات کرتا ہے نہ ہی مفتاح اسماعیل کچھ بولتے ہیں۔

اور لکھ دیتے ہیں کہ متفقہ طور پر ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور باہر آ کر جب نواز شریف بلاتے ہیں تو وہ وہاں جا کر پھر لیٹ جاتے ہیں۔ عامر متین نے کہا کہ ایک لڑائی چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی میں چل رہی ہے،ایک لڑائی نئے پرانے وزیر اعظم میں چل رہی ہے ، اس کے علاوہ پارٹی کے اندر جو انتشار ہے وہ الگ ہے ، جنوبی پنجاب کا ایک بڑا گروپ پارٹی چھوڑ کر جا چکا ہے۔ روز اطلاعات آ رہی ہیں کہ پارٹی کے اندر لڑائیاں اور دھمکیاں چل رہی ہیں۔ آدھا سینٹرل پنجاب اس سوچ میں پڑا ہوا ہے کہ الیکشن میں آزادانہ حیثیت میں الیکشن لڑیں ، مسلم لیگ ن میں رہیں ، پی ٹی آئی میں جائیں کیا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ہم نے نہیں کہا تھا لیکن لگ ایسا ہی رہا ہے کہ پارٹی ختم ہو چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات