بجلی بریک ڈائون کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے‘

بجلی بریک ڈائون جاننے کے لئے تحقیقات کی جائے گی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی بریک ڈائون کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے‘ بجلی بریک ڈائون جاننے کے لئے تحقیقات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اویس لغاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈائون ہوگیا تھا۔ چند گھنٹے میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ بریک ڈائون پر انکوائری شام تک مکمل ہوجائے گی۔ بجلی کے بریک ڈائون کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے۔ بجلی کے بریک ڈائون کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :