نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی‘

نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مئی 2018 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی‘ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ دان لیکس میں پرویز رشید کی غلطی نہیں تھی تو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے پرویز رشید کو عہدے سے ہٹایا گیا۔