مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث اسرائیل ہے‘ملیحہ لودھی

اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے بیگناہ فلسطینی شہیدہوئے‘دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں‘ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے‘پاکستان امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کی مذمت ‘ ویڈیو پیغام

بدھ 16 مئی 2018 14:53

مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث اسرائیل ہے‘ملیحہ لودھی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث اسرائیل ہے‘ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے بیگناہ فلسطینی شہیدہوئے‘دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں‘ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے‘پاکستان امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے بنیادی اسباب کاخاتمہ ہوناچاہئے، اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی سے بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے،ان کا کہناتھا کہ دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی تسلط انتہا پسند ی کا باعث بنتے ہیں،اجلاس میں غیر ملکی تسلط اور دیرینہ حل طلب معاملات کو زیربحث لایا جانا چاہئے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن و امان کی خرابی کا باعث میں اسرائیل ہے۔پاکستان امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا اسرائیل کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکا، اقوام متحدہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی کی تحقیقات کرے۔ملیحہ لودھی کا اپنے ویڈیو بیان میں مزیدکہنا تھا کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی افواج نے نہتے فلسطینی بزرگ، خواتین اور بچوں کو یہاں تک کہ معذرو افراد کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا، جو انتہائی المناک ہے۔