کراچی‘پاکستان سٹیل ملز ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ٹریک پر احتجاج و دھرنا

ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی‘ مطالبات کی منظوری کے حق میں نعرے بازی

بدھ 16 مئی 2018 14:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان سٹیل ملز نے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ٹریک پردھرنا دے دیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو گئی،تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ریلوے ٹریک پر احتجاج اور دھرنا دیا اور مطالبات کی منظوری کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

ریلوے ٹریک پر احتجاج کے باعث ٹرینو ں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی اور شیڈول درہم برہم ہو گیا۔آمدورفت متاثر ہونے سے مسافرو ں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔