پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون‘
سیکرٹری پاور ڈویژن سمیت متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے اچانک بجلی غائب ہونے پر ہسپتالوں، ہسکولوں اور دفاتر میں اندھیرا چھا گیا اور روز کے معمولات زندگی متاثر وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والا پارلیمانی کمیٹی اجلاس اور نیب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی صورت حال تذبذب کا شکار ہوگئی
بدھ 16 مئی 2018 14:53
(جاری ہے)
سیکرٹری پاور ڈویژن سمیت متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے، تربیلہ پاور پلانٹ کی جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
رمضان سے صرف ایک روز قبل ہی نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبے بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈائون ہوا ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے بھی مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔اچانک بجلی غائب ہونے پر ہسپتالوں، ہسکولوں اور دفاتر میں اندھیرا چھا گیا اور روز کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والا پارلیمانی کمیٹی اجلاس اور نیب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی صورت حال تذبذب کا شکار ہوگئی۔ بجلی بند ہونے کے باعث ملازمین دفاتر میں اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور ہو گئے ۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کا شارٹ فال ایک بار پھر سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے، جب کہ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بڑھتی گرمی کے باعث پاور پلانٹ میں فنی خرابیاں پیدا ہونے لگیں ہیں، تاہم بجلی کی بحالی کیلئے کام جاری ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن این پی سی سی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ بجلی جلد سے جلد بحال ہوجائے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیدوار بحال کردی گئی ہے، منگلا ڈیم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے،جس کے بعد پیداوار 12ہزار میگاواٹ ہوگئی، اس سے اسلام آباد میں صورت حال معمول پر آرہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.