پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں طویل عرصے بعد ایسے کھلاڑی کی واپسی جو پاکستانی باولرز کے پرخچے اڑا دے گا

بدھ 16 مئی 2018 14:28

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں طویل عرصے بعد ایسے ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کی قریباً 18 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ دسمبر 2016ء میں ملک کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جبکہ آف سپنر ڈومنک بیس پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انہیں جیک لیچ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، لیچ انجری کے باعث گرین شرٹس کے خلاف شیڈول سیریز سے دستبردار ہوئے تھے، معین علی اور جیمز ونس کو ڈراپ کر دیا گیا البتہ اوپننگ بیٹسمین مارک سٹونمین جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے شروع ہو گا۔ ایڈسمتھ نے بطور نیشنل سلیکٹر پہلی مرتبہ سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بٹلر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ انہیں دوبارہ پانچ روزہ کرکٹ میں موقع دیا جائے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، مارک سٹونمین، ڈیوڈ میلان، ایلسٹرکک، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوز بٹلر، کرس ووکس، سٹورٹ براڈ، مارک ووڈ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈومنک بس پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :