انگد بیدی کی فلم ’’سورما‘‘ کے کردار کی جھلک جاری

بدھ 16 مئی 2018 14:18

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انگد بیدی کی فلم ’’سورما‘‘ کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمسازوں نے ٹویٹر پر فلم ’’سورما ‘‘ کا نیاموشن پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اداکار انگد بیدی بکرم جیت کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ کا بڑے بھائی ہوتا ہے اور اپنے چھوٹے بھائی کو آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسنجھ، تاپسی پنو بھی شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار شاد علی ہیں۔

متعلقہ عنوان :