امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ پانچ ماہ کی بلند سطح پر آگئی

بدھ 16 مئی 2018 14:05

امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ پانچ ماہ کی بلند سطح پر آگئی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ پانچ ماہ کی بلند سطح پر آگئی۔ٹوکیو ٹریڈ میں وقفے کے بعد ڈالر کا چھے بڑی کرنسیوں میں تبادلے کا ڈی ایکس وائے انڈیکس منگل کے مقابلے 0.05 فیصد اضافہ کے ساتھ 93.270پر رہا۔

(جاری ہے)

یورو کی شرح تبادلہ 0.05 فیصد کمی کے ساتھ 1.1833 ڈالر رہی۔جاپانی ین کے مقابلے امریکی ڈالرکی شرح تبادلہ 110.450 ین سے کم ہو کر بدھ کو 110.285ین رہی۔ آسٹریلین ڈالر کی شرح تبادلہ 0.7475 ڈالر اور برطانوی پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ1.3501 ڈالر رہی۔ایشیاء میں بدھ کو سونے کا سپاٹ ریٹ1,294 ڈالر فی اونس رہا۔

متعلقہ عنوان :