محکمہ بہبود آبادی شیخوپورہ کے زیر اہتمام نکاح خواں، سکالرز اور علماء کرام کا ایک روزہ سیمینار

بدھ 16 مئی 2018 14:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) محکمہ بہبود آبادی شیخوپورہ کے زیر اہتمام نکاح خواں، سکالرز اور علماء کرام کا ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محبوب عالم ڈوگر۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عا صم نواز چیمہ۔مختار احمد ۔مقداد علی شاہ۔شاہد سیف اللہ کمبوہ۔محمد ابوبکر اعوان اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کی تربیت اچھی کی جائے۔

(جاری ہے)

جس آدمی نے ایک بیٹی کی تعلیم و تربیت اچھے طریقے سے کی اور شادی کی اسکو اللہ تعلی جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے گا۔ ماں اور بچوں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں تاکہ صحت مند معاشرہ پروان چڑھے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محبوب عالم ڈوگر نے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمدن کے لحاظ سے بچوں کی پیدائش کا خیال رکھیں۔ نکاح سے ایک خاندان کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ پاپولیشن کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :