کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی13کروڑ45 لاکھ روپے کے فنڈزجاری

بدھ 16 مئی 2018 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبوں کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 13کروڑ45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجار ی کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 15کروڑ97 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل آرکائیوز پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے 93لاکھ، 6 ایوی ایشن سکوارڈن کی اپ گریڈیشن کے لئے 11کروڑ82 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :