وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نی ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب 39کروڑروپے جار ی کر دیئے

بدھ 16 مئی 2018 13:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبوں کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 3 ارب 39کروڑروپے سے زائد کے فنڈزجار ی کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 4ارب 34کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد اے ایس ایف اکموڈیشن کے لئے 77کروڑ 80لاکھ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 92کروڑ 20لاکھ، مردان میں کلپانی نالہ میں فلڈ فارکاسٹنگ سسٹم کی تنصیب کے لئے 5کروڑ، اے ایس ایف کراچی رہائش کی تعمیر کے لئے 5کروڑ 97لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :