Live Updates

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی

بدھ 16 مئی 2018 13:32

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عمران خان نے 2009 میں فیصل آباد میں مختار عرف مکھا کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سزائے موت سنائی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات