سانحہ نیلم ویلی۔۔۔انتظامی ادارے انتہائی گھٹیا حرکات پر اُتر آئے

اپنے پیاروں کی راہ تکنے والے لواحقین کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ افسوسناک خبر سا نحہ نیلم ویلی 4روز گزر جا نے کے باوجود فیصل آباد کے دونوجوان تا حال لا پتہ

بدھ 16 مئی 2018 13:25

سانحہ نیلم ویلی۔۔۔انتظامی ادارے انتہائی گھٹیا حرکات پر اُتر آئے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء)سا نحہ نیلم ویلی 4روز گزر جا نے کے باوجود فیصل آباد کے دونوجوان تا حال لا پتہ ہیں میڈیا رپورٹ کے مطا بق نجی کالج کے مطالیاتی دورے پر جا نے والے سٹوڈنٹس کے ساتھ ہو نے والے سا نحہ کو 4روز گزر تاحال پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا مین گر کر لا پتہ ہو نے والے 2سٹوڈنٹس 22سالہ معظم اور احمد تاحال پتہ نہ چل سکالواحقین کے گھرون میں سوگ کی فضا بدستور قائم ہے اور اہل خا نہ کسی بھی معجزے کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

لواحقین نے بتایا کہ فیصل آباد انتظا میہ اور مظفر آباد انتظا میہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی اور نہ ہمارے بچوں کے لیے کی جا نے والی کوششوں کے بارے میں بتا رہی ہے لواحقین نے کہا کہ خدا کے لیے ہمیں کچھ تو بتا یا جا ئے نیلم ویلی پل ٹوٹنے سے نا لے میں فیصل آباد کے 5سٹوڈنٹ ڈوب گئے تھے 3کی نعشیں ملی گئی تھی جنہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔