نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت ،ْ

بجلی چلی گئی ،ْ ایمر جنسی لائٹس میں سماعت ہوئی

بدھ 16 مئی 2018 13:25

نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سابق وزیر محمد نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے دور ان اچانک بجلی چلی گئی ،ْعدالت کے جج محمد بشیر نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے موقع پربجلی چلی گئی ،ْسابق وزیراعظم میڈیا سے گفتگو سے فارغ ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو سوال کیا کہ یہ اندھیرا اندھیراکیوں ہے اس پر صحافی نے جواب دیا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ہے ،اس پر احتساب عدالت کے جج نے ایمرجنسی لائٹس میں سماعت کا آغازکیا ۔