نواز شریف کا اپنا سیاسی کردار داغدار ہے ،ْنعیم الحق
تازہ ترین : 1

نواز شریف کا اپنا سیاسی کردار داغدار ہے ،ْنعیم الحق

نواز شریف کا اپنا سیاسی کردار داغدار ہے ،ْنعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کا اپنا سیاسی کر دار داغدار ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کا اپنا سیاسی کردار اتنا داغدار اور اونچ نیچ پر مبنی ہے کہ ان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی اور پر بات کریں، انہیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے۔ نعیم الحق نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے پیچھے پاکستان کے 20 کروڑ عوام تھے۔انہوں نے کہا کہ ان دھرنوں میں جس طرح سے لوگوں نے شرکت کی ،ْ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک مقبول مظاہرہ تھا جو پاکستان کے لوگوں کے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2018 - 13:25:26

اس خبر پر آپ کی رائے‎