آئندہ سال ٹور دی حنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس میں زیادہ سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے‘ سید اظہارعلی شاہ

بدھ 16 مئی 2018 13:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان سائیکل فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہارعلی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹور دی حنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا کامیابی سے انعقاد کے بعد آئندہ سال اس ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ میں گلگت بلتستان حکومت، کمشنر، سیکرٹری ٹوررازم، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرینا ہوٹل نے بھی اس ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کیا تاہم پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے رضاکارانہ طورپر اس ایونٹ میں کھلاڑیوںکو بھجوایا۔ انہوں نے کہاکہ 15500فٹ کی بلن-دی پر انٹرنیشنل سائیکل ریس کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کی ٹیم نے بھی شرکت کی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ آئندہ سال اس ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔ ٹور دی حنجراب سائیکل ریس ایک سخت مرحلہ تھا تاہم اس کو آسانی سے مکمل کیا ہے اور تمام کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے بعد واپس آچکے ہیں۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا تھا۔