انسداد ومنشیات ‘اسلامیہ کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

بدھ 16 مئی 2018 13:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) اسلامیہ کالج پشاور میں منشیات کے تدارک کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا‘ سیمینار کا بنیادی مقصد منشیات کی منفی اور تباہ کن اثرات ے نوجوان نسل کو بچانا ہے‘ ڈائریکٹریٹ جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا پاکستان کی خصوصی ہدایات پر اسلامیہ کالج کے روس کیبل ہال میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا‘ تقریب کے مہمان خصوصی اسلامیہ کالج کے رپووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان تھے‘ انہوں نے منشیات کونوجوان نسل کے لیے زہر قاتل قرار دیااورمنشیات کے خاتمے کیلئے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا‘ اینٹی نارکوٹکس فورس پشاور کے پراجیکٹ آفیسر احمدبن طارق نے طلباء اور طالبات کو منشیات کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اور منشیات کے غیر قانونی نقل وعمل اورمنشیات کے استعمال کے خلاف شعور اور آگاہی پرروشنی ڈالی‘ اسلامیہ کالج کے چیف پراکٹرڈاکٹر امیرالله بھی خطاب کیا۔